اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور مریم نواز کو جیل جانا پڑا تو ن لیگ الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں، خواجہ آصف نے انٹرویو کے دوران ن لیگ کی پوری پلاننگ سامنے لے آئے، آصف زرداری اور عمران خان پر کڑی تنقید۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے جیل جانے کی صورت میں ن لیگ انتخابات میں ان کے بغیر اترے گی ، عمران اور آصف زرداری نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہو کر ایک ساتھ مل بیٹھے ۔ خواجہ آصف
نے سیاہی اور جوتا پھیکنے جیسے واقعات کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے ذریعے ن لیگ کی قیادت کو الیکشن مہم سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکہ میں بطور سفیر علی جہانگیر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی فیصلہ ہے اور اس حوالے سے حکومت مکمل اختیار رکھتی ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں سفیر تعینات کر سکیں۔ ماضی میں بطور سفیر تاجر، میڈیا پرسزن، فوجی جرنیل، ائیر مارشلز کی بھی تعیناتیاں ہو چکی ہیں تو پھر کارپوریٹ سیکٹر کے بندے پر اعتراضات کیوں؟۔