اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی پھانسی رکوانے کے لیے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس پھانسی کو رکواؤ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی سے کچھ روز قبل میں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ پڑھنے گیا،
نماز ادا کرکے جب میں نے چیئرمین سینٹ کے دفتر کی جانب چلنا شروع کیا تو پیچھے سے کسی شخص کی بلندآواز آئی جو مجھے متوجہ کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ کچھ کرو اور ممتاز قادری کی پھانسی کو روکو، اس وقت جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کھڑے تھے، کیپٹن (ر) صفدر نے دوبارہ چلاتے ہوئے مجھ سے کہا کہ اس پھانسی کو روکو جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں تو ایک عام صحافی ہوں میں اس بارے میں کیا کر سکتا ہوں؟ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آپ نواز شریف سے بات کریں، سینئر صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے میرے کندھے زور سے جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اگر ممتاز قادری کو پھانسی ہو گئی تو ہم سب ذلیل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ آج کیپٹن (ر) صفدر کی پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے کیونکہ آج میاں نواز شریف پر جوتے سے حملہ کیا گیا ہے اور اس سے قبل خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینکی گئی ہے۔ حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی سے کچھ روز قبل میں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ پڑھنے گیا، نماز ادا کرکے جب میں نے چیئرمین سینٹ کے دفتر کی جانب چلنا شروع کیا تو پیچھے سے کسی شخص کی بلندآواز آئی جو مجھے متوجہ کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ کچھ کرو اور ممتاز قادری کی پھانسی کو روکو، اس وقت جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کھڑے تھے