منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کا تعلق کس مذہبی جماعت سے نکلااور اس نے یہ حرکت کیوں کی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روزوزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر تحریک لبیک کا کارکن ہے جس نے ختم نبوتؐ کے معاملے پر خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی۔وزیر خارجہ پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا نام فیض الرسول بتایا جاتا ہے جو کہ سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقے مظفر پور کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ  ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلم لیگ ن کے ورکرز

کنونشن کے دوران خواجہ آصف تقریر کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ سیاہی خواجہ آصف کے چہرے اور بالوں پر گری جبکہ ان کے کپڑے بھی خراب ہوگئے، قریب کھڑے کئی کارکنان بھی اس سیاہی سے متاثر ہوئے۔ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو لیگی کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔خواجہ آصف نے مذکورہ شخص کو بعد میں معاف کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…