ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

بغاوت ۔۔۔جلسوں میں عدلیہ کے خلاف باتیں مریم نواز اور نوازشریف کو بھاری پڑ گئیں، کچھ ہی دن میں کیا ہونے والا ہے؟ حامد میر کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تین یا چار دن میں ایسے ثبوت سامنے آنے والے ہیں کہ نواز شریف عوامی جلسوں میں کھل کر جھوٹ نہیں بول سکیں گے، اشتہارات کے ذریعے میڈیا پر کنٹرول قائم کیا ہوا ہے، لندن سینواز شریف کی منی لانڈرنگ کے ثبوت آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے ،

پھر یہ کس منہ سے کہیں گے کہ ان کے خلاف غصے اور انتقام کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں؟ معروف صحافی حامد میر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوا ز شریف اپنے جلسوں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ میں بغاوت کرتا ہوں، تو کیا وہ مشرف کے قریبی ساتھیوں کو ساتھ ملا کر بغاوت کرینگے، مشاہد حسین مشرف کی پارٹی کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں، دانیال عزیز میرے پروگرام میں مشرف دور میں نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگایا کرتے تھے، ماوری میمن سے لے کر ریاض پیرزادہ تک ق لیگ اور مشرف کے قریبی ساتھی موجود ہیں،نواز شریف جو کہہ رہے ہیں کہ وہ بغاوت کریں گے ، ان کا یہ بیانیہ غلط بیانی پر مشتمل ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ تین یا چار دن میں ایسے ثبوت سامنے آنے والیہیں کہ نواز شریف اس طرح کھْل کر عوامی جلسوں میں جھوٹ نہیں بول سکیں گے۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے کنٹرول قائم کیا ہوا ہے، لندن سینواز شریف کی منی لانڈرنگ کے ثبوت آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے ،پھر یہ کس منہ سے کہیں گے کہ ان کے خلاف غصے اور انتقام کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔؟بغاوت حکومت میں رہ کر نہیں کرتے حکومت سے باہر نکل کر کرتے ہیں۔ اور جب یہ حکومت سے باہر جائیں گے تو ان کا انقلاب اور بغاوت ایک ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…