بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے رضا ربانی کو چیئرمین بنانے کا عندیہ دے کر زبردست کارڈ کھیلا ، زرداری صاحب نے انکار کیوں کیا؟تحریک انصاف اب کیا کرے گی؟کیا مسلم لیگ ن کے پاس ووٹ پورے نہیں ہو رہے؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل پیپلز کانگریس چین کا سب سے بڑا قانون ساز ادارہ ہے‘ اس کے کل ارکان کی تعداد دو ہزار نو سو ہوتی ہے اور یہ لوگ پورے ملک سے الیکٹ ہوتے ہیں‘ چینی حکومت کو 2013ء میں پتہ چلا کانگریس کے پینتالیس ارکان ووٹ خرید کر ایوان میں پہنچے ہیں‘ حکومت نے تحقیقات شروع کیں‘ تحقیقات میں تین سال لگ گئے‘ 2016ء میں ثابت ہو گیا ۔

ان ارکان کے خلاف الزامات درست ہیں‘ حکومت نے نہ صرف ان پینتالیس ارکان کو کانگریس سے نکال دیا بلکہ ان پر پوری زندگی کیلئے سرکاری عہدوں اور فیصلہ ساز ایوانوں میں شرکت پر پابندی بھی لگا دی‘ ان پینتالیس ارکان میں چین کی ایک ارب پتی شخصیت بھی شامل تھی‘ آپ اس مثال کو ذہن میں رکھ کر میاں نواز شریف کی آج کی یہ پیش کش ملاحظہ کیجئے، یہ بہت اچھی پیش کش ہے‘ اگر ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں واقعی ہارس ٹریڈنگ ختم کرنا چاہتی ہیں تو پھر انہیں یہ کمیشن بھی بنانا چاہیے‘ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف نیا اور مضبوط قانون بھی تیار کرنا چاہیے اور جو ارکان اس مکروہ کھیل میں ملوث ہوں انہیں پوری زندگی کیلئے سیاست سے بین بھی کر دینا چاہیے‘ اگر آپ یہ نہیں کرتے تو پھر ثابت ہو جائے گا آپ لوگ صرف مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں‘ آپ سسٹم کو کلین نہیں کرنا چاہتے اور آپ بھی اتنے ہی مجرم ہیں جتنے اس کاروبار میں شریک لوگ گناہ گار ہیں‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو چیئرمین بنانے کا عندیہ دے کر ایک زبردست کارڈ کھیلا لیکن زرداری صاحب نے انکار کر دیا‘ کیوں؟ پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے اتحاد سے انکار کر دیا‘ یہ آزاد امیدوار کو ووٹ دے گی‘ یہ آزاد امیدوار کیوں؟ اور کیا پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس چیئرمین کیلئے ووٹ پورے نہیں ہو رہے؟‘ یہ تمام نقطے ہمارے آج کے پروگرام کا حصہ ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…