اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنائے جانے کے خلاف درخواست آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کی جائے گی،یہ درخواست معروف صحافی شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کی جارہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی پارٹیز ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ(ن) کے مستقل صدر یا قائم مقام صدر نہیں بن سکتے کیونکہ قانون کہتا ہے کہ پارٹی کے قائم مقام
صدر یا مستقل صدر کیلئے ایسا شخص ہونا ضروری ہے جو وفاق میں پارٹی کو مضبوط کرسکے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پہلے ہی اپنی پارٹی کی طرف سے پنجاب کی حکومت چلا رہے ہیں،بجائے اس کے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو وفاقی سطح پر مضبوط کریں وہ پارٹی کو لاہور تک محدود کردیں گے جیسا کہ میاں نوازشریف نااہل ہونے کے بعد بھی پوری پارٹی کو رائیونڈ طلب کرلیتے ہیں اور وزیراعظم کو لاہور طلب کرلیا جاتا ہے