جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پارلیمنٹ لاجز میں 50ہزار چوہوں کی موجودگی کا انکشاف،چیئرمین قائمہ کمیٹی کیساتھ کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل( پی اے آر سی)کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار کے قریب چوہے پائے گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کو دی گئی بریفنگ میں چیئرمین پی اے آر سی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے کمروں اور کیفے ٹیریا میں بھی چوہے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک چوہوں کا سورس ختم نہیں کیا جاتا، یہ ختم نہیں ہو سکتے۔چیئرمین پی اے آر سی کا مزید کہنا

تھا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں کچھ کرے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ ان کے کمرے میں بھی چوہے موجود ہیں۔دوسری جانب چیئرمین کمیٹی شاکر بشیر اعوان نے بھی اپنے کمرے میں چوہوں کی موجودگی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چوہوں کو مارنے والی گولیاں لے کر گیا، کچھ دن سکون رہا اور کچھ دن سکون کے بعد چوہے پھر میرے کمرے میں آگئے۔چیئرمین پی اے آر سی نے کمیٹی کو بتایا کہ چوہوں نے کراچی کے علاقے کورنگی ٹاؤن کے پولٹری فارمز میں برا حال کر رکھا ہے۔دوسری جانب وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چوہے مختلف فصلوں کوتباہ کررہے ہیں۔جس پر چیئرمین پی اے آر سی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے ریسرچ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2016 میں بھی سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے مسائل پر غور کیا گیا تھا، جہاں اس بات کی نشاندہی ہوئی تھی کہ پارلیمنٹ لاجز میں چوہے ریس لگاتے ہیں اور لاجز کی مسجد میں واش رومز کے گٹر ابلتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…