ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے وزیر اعظم بننے کیلئے پیرنی سے شادی کر لی، خواجہ آصف

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے لیے پیرنی سے بھی شادی کرلی ،اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے،طوطا فال سیاستدان کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے،گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی صرف نواز شریف کی وجہ سے ہے۔ سیالکوٹ کے علاقے میانہ پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے

کہا کہ ملک کی ترقی کا سہرا میاں نواز شریف کو جاتا ہے، گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی صرف نواز شریف کی وجہ سے ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف نے نواز شریف کو 21 سال کی نااہلی 2 کروڑ جرمانے اور 14 سال کی قید سنائی تھی لیکن 17 سال بعد آج بھی نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، اسی طرح لودھراں میں 3 ہزار ووٹ لینے والا میاں نواز شریف کے مقابلے کی بات کرتا ہے اور جو شخص پانچ سال حکومت کرکے اپنی بیوی کے قاتل نہیں پکڑسکتا وہ اور کیا کرسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا تو پارٹی والوں کو بھی علم نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے، وزیر اعظم بننے کے لیے عمران خان نے پیرنی سے بھی شادی کرلی عمران خان کا تو ان کی پارٹی والوں کو بھی علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں بلکہ انہیں تو اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے اسی طرح طوطا فال سیاست دان کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…