اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قراردینے کے فیصلے کے بعد سینٹ ا نتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ٗ( ن )لیگ کا کوئی بھی قائم مقام صدر نئے ٹکٹ جاری کریگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بطور پارٹی صدر سینٹ سمیت ضمنی انتخابات کیلئے جو بھی
ٹکٹ جاری کیے ٗیہ ساراعمل منسوخ ہوگیا ہے ٗاب نئی صورتحال میں الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کی نئی تاریخ کون سی رکھی جائے ٗمیری رائے میں تین مارچ کے بجائے سات مارچ کو سینٹ کے انتخابات ہوسکتے ہیں ٗن لیگ کا قائم مقام صدر انہیں افراد کو دوبار ٹکٹ جاری کرسکتا ہے ٗجنہیں نوازشریف نے جاری کیے اور قائم مقام صدر کو وہی اختیار حاصل ہوتے ہیں جو مستقل صدر کو ہوتے ہیں