اسلام آباد،واشنگٹن(سی پی پی،آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکی قیادت میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی جس کو 3 ماہ کیلئے مؤخر کر دیا گیا ، قرارداد پر تعاون کرنے والے دوستوں کے شکر گزار ہیں۔دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد اس بات کا اظہار ہوگا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان درکار سخت کارروائی نہیں کر رہا، بہت سارے ملک یکساں سوچ کے حامل ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جس کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ہو سکتا ہے، وہ بہت جلد اس سے متعلق اعلان کریں۔