جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویرتحریک انصاف نے جاری کردیں‎

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ہو گئی ہے اور ان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا ہے، دریں اثناء اس سے عمران خان کی بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس میں تحریک انصاف نے اس سے انکار کیا تھا

اور عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا تھاکہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔اب تحریک انصاف کے چیئرمین کی عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں اور ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ

عمران خان کی شادی ہو گئی ہے۔اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے اور ٹویٹر میں شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب اتوار کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے گھر میں منعقد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…