پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے،عائشہ گلالئی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کا شدید ردعمل،عائشہ گلالئی کس کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے؟بڑادعویٰ کردیاگیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں میں عمران خان اور طاہرالقادری کھیلتے ہیں، عائشہ گلالئی بھی انہی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ ٹکٹ کے لیے قد آور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ (ن) لیگ انہیں ٹکٹ کی آفر کرے ٗ

عائشہ گلالئی نے جو بیانیہ دیا وہ شکست کھا چکا ہے اس لئے انہیں اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمراں جماعت نے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کر کے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی جبکہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست۔ عائشہ گلالئی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں میں عمران خان اور طاہرالقادری کھیلتے ہیں، عائشہ گلالئی بھی انہی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ ٹکٹ کے لیے قد آور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ (ن) لیگ انہیں ٹکٹ کی آفر کرے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…