جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

زینب کا قتل اور زیادتی میں کوئی ریکٹ ملوث ہے، مافیا یا پھر سیاسی شخصیت؟ فوج کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے کیا رپورٹ دی؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ زینب کے قاتل عمران علی کو 50 سے زائد لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، یہ بات سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران علی کو گزشتہ چار سے پانچ سال کے دوران 50 سے زائد لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، سینئر صحافی حامد نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عمران علی سے زیادتی کی وہ لوگ بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں۔

حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عمران علی کے بارے میں اور بھی کچھ چیزیں کہ اس کا تعلق کسی مافیا یا ریکٹ کے ساتھ ہے یا پھر کوئی سیاسی شخصیت اس کی پشت پناہی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اس بارے میں بتا دوں کہ اس معاملے کو تمام سویلین ایجنسیز نے بھی تحقیقات کی ہے اور آرمی کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھی تحقیقات کی ہیں اور تمام کا ایک ہی موقف ہے کہ زینب کا قاتل یہی شخص ہے اور اس نے اور بچیوں کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے۔ دوران گفتگو حامد نے کہا کہ خود ملزم عمران کے ساتھ بھی پچاس دفعہ زیادتی ہو چکی ہے، عمران کے ساتھ پچھلے چار سے پانچ سال میں پچاس مردوں نے زیادتی کی ہے اس کے بعد عمران علی یہ کام آگے شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزم عمران علی کا نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی اس کا کسی مافیا سے تعلق ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ لوگوں پر پولیس پر اعتبار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق تفتیش کرنے والوں کی تفتیش میں یہ بات بھی ثابت ہو رہی ہے کہ قصور چھوٹے بچوں کے لیے ایک بہت خطرناک جگہ ہے اور زینب کو قتل کرنے والے عمران علی کے ساتھ بھی پچاس لوگوں نے زیادتی کی ہے اور زیادتی کرنے والے لوگ بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران علی کو گزشتہ چار سے پانچ سال کے دوران 50 سے زائد لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…