اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے،
لاہور ہائی کورٹ جسٹس شاہد کریم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دیں؟ فیصلہ محفوظ ہونے سے قبل گزشتہ روز درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون اور آئین کے تحت وہ ایک وقت میں دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے لہٰذا دو عہدے رکھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، اس درخواست پر آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور اس ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا ہے