نیویارک(این این آئی)پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے اظہارتشویش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کردی،پاکستان اوربھارت دونوں مذاکرات پر توجہ دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت
کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازع سرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے 60 ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 60 ہزار بندوقیں خریدے گا۔