پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں اربوں کی کرپشن،نیب کی طلبی پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پیشی،ڈیڑھ گھنٹے تک کیا ہوتا رہا؟کامیاب کمپنی کے بجائے دوسری کمپنی کو کیسے ٹھیکہ دیاگیا؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو لاہور کی طلبی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پیش ہو گئے اور ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ سکیم سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 22فروری صبح ساڑھے دس بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف بغیر پروٹوکول تین بجے کے قریب نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈیڑھ گھنٹے تک تین سوالات پر اپنے جوابات ریکارڈ کرائے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔ شہباز شریف کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھاکہ پی ایل ڈی سی بورڈ کے غیرقانونی اقدامات کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ۔آشیانہ اقبال اسکیم کے ٹھیکے کے لیے کامیاب بولی حاصل کرنے والی کمپنی کے بجائے دوسری کمپنی کو ٹھیکا دینے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے باعث ایک لاکھ 93 ہزار ملین روپے کے قریب نقصان ہوا۔پی ایل ڈی سی کو آشیانہ اقبال منصوبے کا ٹھیکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دینے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے باعث لاہور کاسا ڈیولپرز(جے وی)کو تقریباً 71ہزار 500ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور منصوبہ ناکام ہوا۔پی ایل ڈی سی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ایک انجینئرنگ کمپنی کو تقریباً ایک لاکھ 92ہزار ملین روپے کے عوض کنسلٹنسی کی ذمہ داری دی جائے جبکہ نیسپاک کے مطابق اس کی اصل لاگت 35ہزار ملین تھی۔  قومی احتساب بیورو لاہور کی طلبی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پیش ہو گئے اور ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ سکیم سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 22فروری صبح ساڑھے دس بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بغیر پروٹوکول تین بجے کے قریب نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈیڑھ گھنٹے تک تین سوالات پر اپنے جوابات ریکارڈ کرائے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…