منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف غیرملکی کمپنی میں ملازم نکلے،اس کے علاوہ کیا کچھ کرتے ہیں؟بڑا اعتراف کرلیاگیا،ہائیکورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر مزید سماعت 24جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق جسٹس محسن اختر کیانی

اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے اقامہ کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے اپنے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ ان کا بیرون ملک کاروبار ہے اور وہ غیر ملکی کمپنی میں بطور لیگل ایڈوائزر ملازم ہیں،عثمان ڈار کے وکی سکندر بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی گئی آمدن اسی ملازمت اور کاروبار سے حاصل کی گئی،اس سے پہلے خواجہ آصف نے الیکشن اپیل میں بتایا کہ انہیں صرف اپنے کاروبار سے رقم حاصل ہوئی،ہمارا مؤقف ہے کہ خواجہ آصف نے اپنی تنخواہ اور بیرون ملک کاروبار سے حاصل آمدن ظاہر نہیں کی،خواجہ آصف نے اپنی بیوی اور بچوں کے اثاثے بھی ڈکلیئر نہیں کئے،سکندر بشیر نے مرید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد خواجہ آصف محتاط ہوگئے اور ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ اثاثوں میں ظاہر کی،وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مزید سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…