اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور رونہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پولیس افسران اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کرینگے۔ قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کو زینب قتل کیس میں ہوئی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد شہباز شریف ڈی پی او آفس
میں پریس کانفرنس کریں گےجس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف زینب کے قاتل کی گرفتاری کی خوشخبری سنائیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف زینب کے والد سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز نے زینب کے مبینہ قاتل کی گرفتاری اور اعتراف کی خبر بھی دی ہے جس کے بعد اچانک وزیراعلیٰ پنجاب کی ہنگامی طور پر قصور روانگی کی خبر بھی سامنے آئی۔