اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)25 دسمبر کو بانی پاکستان محمد علی جناح کی 142سالگرہ جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ۔اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلے میں کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی ۔کراچی میں ہی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرپاکستان آصف زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کو پیغمبراور ان کی
سالگرہ کو وفات کا دن کہہ دیا،جس پران کے پیچھے کھڑے پارٹی رہنماء نے انہیں بتایاکہ آج قائداعظم کی برسی نہیں بلکہ ان کی سالگرہ ہے۔تقریب کے دوران واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج ہمارے ملک کے بانی حضرت قائداعظم محمد علی جناح علیہ اسلام کی برسی کادن ہے ۔جس پران کے پیچھے کھڑے پارٹی رہنماء نے انہیں بتایاکہ آج قائداعظم کی سالگرہ ہے۔اسی طرح انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ رحمة اللہ کی بجائے علیہ السلام کہہ دیا۔آصف زرداری کی انتہائی کم علمی کی بناء پروہاں موجود تمام افرادحیران رہ گئے کہ ایک پارٹی کاسربراہ کیسے اتنی جاہلیت کامظاہرہ کرسکتاہے؟ تقریب کے آخر تک لوگ اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔