اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، زرغون روڈ پر واقع عیسائیوں کی عبادت گاہ چرچ پر دہشتگردوں کا حملہ، دھماکہ اور فائرنگ کی آوازیں ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں نے زرغون روڈ پر واقع عیسائیوں کی عبادت گاہ چرچ کو نشانہ بنایا ہے۔
حملہ سے قبل دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ اس کے بعد ریلوے سٹیشن کے سامنے واقع چرچ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔