منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ہی دن دو بڑے فیصلے، ایک عمران خان کے حق میں اور ایک شہباز شریف کے۔۔! مستقبل میں اب کیا ہو گا؟ حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے کیونکہ جہانگیر ترین لودھراں سے ایک بڑا الیکشن جیت کر آئے ہیں، آج بھی عمران خان نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، سینئر صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حق میں جو فیصلہ آیا ہے اس کی وہ تعریف کر رہے ہیں اسے اچھا کہہ رہے ہیں جبکہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر ان کے تحفظات ہیں،

تو یہ بہت بڑا تضاد ہے۔ حامد میر نے کہا کہ ایک بات ہمیں ایمانداری کے ساتھ کرنی چاہیے ، سوچنی بھی چاہیے، کہنی بھی چاہیے اور اس پر سب کو غور بھی کرنا چاہیے۔ ٹھیک ہے سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ شہباز شریف کے حق میں  دیا اور دوسرا فیصلہ عمران خان کے حق میں دیا، یہ برابر ہو گیا، اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں جو ڈویلپمنٹ ہونے والی ہیں اور اس میں جو عدالتوں کا کردار ہو گا وہ پوری پاکستانی قوم بڑی غور سے دیکھ رہی ہے، حامد میر نے کہا کہ ایک تو یہ کہا جا رہا ہے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور انہیں گھسیٹ کر لندن سے پاکستان لایا جائے، آپ ان کو ضرور لندن سے پاکستان لائیں، اگر اسحاق ڈار نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ایسا ضرور کریں، لیکن آپ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے موقف کا کیا کریں گے، آپ انہیں روک نہیں سکیں گے، اسحاق ڈار کے خلاف ریڈ وارنٹ لانے ہیں، لے آئیں، لیکن ایک اور بھی آدمی ہے جس کا نام پرویز مشرف ہے اور عدالتیں ان کے بارے میں خاموش ہیں، پاکستان کے طاقتور ترین لوگ جو کہتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتوں نے کیسا زبردست فیصلہ کیا ہے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا ہے۔ اب نیب ریڈ وارنٹ کے ذریعے اسحاق ڈار کو واپس لائے گی جیسا کہ عزیر بلوچ کو بھی لایا گیا تو لوگ پوچھیں گے کہ پرویز مشرف جو قتل کے مقدمات میں، آئین سے غداری کے مقدمے میں مطلوب ہے اور خود اعتراف کر

چکا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لے کر لندن اور دبئی میں فلیٹ خریدے ہیں، اس کا کسی نے احتساب نہیں کرنا۔میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی جلسے کرتے رہ جائیں گے اور نواز شریف کا موقف اتنی شہرت حاصل کر لے گا کہ بھلے ہی انتخابات میں انہیں فائدہ ہو نہ ہو لیکن جو بھی حکومت 2018ء میں آئے گی، وہ حکومت نہیں کر سکے گی اور اس کا کریڈٹ پرویز مشرف کو جائے گا ، سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ آج پرویز مشرف نواز شریف کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…