ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم آزاد کشمیرکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوگئے پھر وہ کچھ ہواکہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانڈو (آن لائن ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کنٹرول لائن پر پانڈوسیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملنے بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے جا پہنچے۔کنٹرول لائن کے حساس ترین پانڈوسیکٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ

بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ہم ڈرنے والے نہیں،بزدل دشمن نے جنازوں پر بھی فائرنگ کی ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ہندوستانی افواج نے آزادکشمیر پر جارحیت کی کوشش کی تو لائن آف کنٹرول کو اس کا قبرستان بنائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ یہاں پر بسنے والے 24گھنٹے کے مجاہد ہیں انہیں سلام پیش کرنے آیا ہوں ،ایل او سی اور آزادکشمیر کے لوگ دفاع وطن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔پاکستان کے اکیس کروڑ عوام لائن آف کنٹرول کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج یہاں سے سرینگر پیغام دینے آیا ہوں کہ آپ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے بھی کنٹرول لاین کا دورہ کیا جس سے یہاں بسنے والوں کو حوصلہ ملا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…