اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کیے گئے این جی اوز کے متعلق معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے وزارت داخلہ نے 21 غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کر دیں، وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز ان غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کیں، وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ این جی اوز نظرثانی کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں، اگریہ این جی اوز ایسا نہیں کریں گی تو انہیں اکیس دن کے اندر اندر پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ دی ایکشن ایڈ نامی
این جی او کے کنٹری ڈائریکٹر افتخار اے نظامی کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کی نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 60 دن کے اندر تمام آپریشنز معطل کر دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ این جی او رجسٹریشن کے طویل مرحلے کے دوران ہم نے تمام ضروری کاغذات دیے، افتخار اے نظامی نے کہا کہ ہم لوگ 1992 سے پاکستان میں غریبوں اور خصوصاً خواتین کے لیے کام کر رہے ہیں مگر حکومت کی طرف سے ہماری درخواست کرنا ہمارے لیے حیرت کا باعث ہے۔