جھنگ (این این آئی)وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے حویلی بہادر شاہ کے مقام پر ایل این جی سے چلنے والے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ہفتہ کو جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ کے مقام پر ایل این جی کی مدد سے 1263میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی تقریب سنگ بنیاد کا انعقاد ہوا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ہمراہ
منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔منصوبے کا پہلا مرحلہ 14ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائیگا جس سے 810میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی جبکہ 26ماہ کی مدت میں ایل این جی سے چلنے والا بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل کر لیا جائیگا جس سے 1263میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر مملکت عابد شیر علی بھی شریک تھے۔