جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا امریکی صدر ٹرمپ کا بیان قیامت کی نشانی ہے؟ قرآن پاک کی کون سی سورت کی آیت سچ ثابت ہو گئی؟ سینئر صحافی کا آیات کا حوالہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یروشلم پر بہت زیادہ تحقیق کر چکا ہوں کچھ عرصہ پہلے جب میں یروشلم پر بات چیت کر رہا تھا لوگ کہتے تھے کہ یہ یروشلم پر کیوں بات کر رہا ہے، انہوں نے پروگرام کے درمیان ایک وڈیو کلپ چلوایا جس میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں

ایک بستی کا تذکرہ بار بار کیاگیا لیکن واضح طور پر اس بستی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ قرآن پاک کی سورہ بنی اسرائیل میں اللہ تعالیٰ نے واضح اشارہ دیا ہے اس بستی کے بارے میں، اس کے بعد احادیث میں اس بستی کا ذکر موجود ہے۔ اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اعلان قیامت کی نشانی ہے۔ انہوں نے وڈیو میں مزید کہا کہ جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ سے سنا ہے کہ جب قریش نے میری بات کا یقین نہیں کیا تو اللہ نے یروشلم کو میری آنکھوں کے سامنے کر دیا اورمیں نے اس کی تصویر دیکھ کر بیان کیا۔ ان واضح اشاروں کے علاوہ اس شہر سے متعلق اہم ترین پیش گوئیاں موجود ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد یروشلم وہ واحد شہر ہے جہاں اللہ کے کسی نبی کی تعمیر کردہ مسجد موجود ہے جسے مسجد اقصیٰ کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی علما کے نزدیک اس مسجد کو آخر الزمان تک کردار ادا کرنا ہے، علما کے مطابق اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک مقدس بادل سے ڈھانپے رکھا اور اس عظیم شہر کے بارے میں اسلامی کتب میں تفصیلات نہیں ملتیں لیکن اب وہ دور آ چکا جب تمام پردے تیزی سے خود بخود ہٹ رہے ہیں۔ موجود ہ دور کو جاننے کے لیے یروشلم کو جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ شہرجو کہ مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں تینوں کے لیے اہم ترین ہے اور تاریخ کے اختتام اور وقت کے خاتمے کے لیے یہ جگہ متضاد دعوؤں کے مطابق انتہائی اہم کردار ادا کرے گی بلکہ بہت ہی نہایت اہم کردار۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…