اسلام آباد (آن لائن) آستانہ عالیہ سیال شریف کی جانب سے لبیک یا رسولؐ اﷲ دھرنے میں شرکت کے اعلان اور وزیر قانون پنجاب کی برطرفی کا بھی مطالبہ رکھتے ہوئے لبیک یارسولؐ اللہ مذہبی تحریک دھرنا کے قائدین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی نے اپنا ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کر دھرنا قائدین کو بھجوایا ، جس میں انہوں نے دھرنا کی حمایت کے ساتھ ساتھ ایک ادنیٰ سا مطالبہ بھی کیا ہے کہ وفاقی وری قانون زاہد حامد کے ساتھ رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ
کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور انہوں نے اپیل کی ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے تاکہ پنجاب میں بھی دل کو ٹھنڈک پہنچے کیونکہ مذکورہ وزیر نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار نہیں دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دھرنا قائدین نے اپنے مطالبات میں رانا ثناء اللہ کو شامل نہ کرکے تحقیقاتی اداروں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک افواہ زباں سرعام ہے کہ دھرنا کی باگ ڈور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے کوینکہ انہوں نے خود بھی وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کا نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا۔