منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سفید دھند خون سے لال ہوگئی،ٹریفک کے 102حادثات،17افراد جاں بحق

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/فیصل آباد/لیہ (آئی این پی) پنجاب میں سفید دھند خون سے لال ہوگئی۔ نظر نہ آنے کی وجہ سے ایک سو دو ٹریفک حادثات میں سترہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے‘پنڈی بھٹیاں میں 11حادثات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے ‘لیہ میں 20حادثات میں 5افراد جاں بحق ‘جہلم میں 2، بھکر میں 15اور چنیوٹ میں 46حادثات ہوئے‘پروازوں میں تاخیر اور ریلوے آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق

پنجاب میں دھند کے باعث 102 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں ہوا جہاں اب تک گیارہ حادثات میں 8افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔لاہور ، فیصل آباد ، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہر مسلسل آلودہ دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے، ٹرینیں 4 سے 13 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث ہونے والے 2 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا حادثہ ستیانہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک خرابی کے باعث سڑک کے کنارے کھڑا تھا، مخالف سمت سے آنے والامنی ٹرک اس سے ٹکرا گیا جس سے منی ٹرک میں سوار 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔دوسراحادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، دونوں حادثات دھند کے باعث پیش آئے۔ لیہ میں بیس حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ جہلم میں دو، بھکر میں پندرہ اور چنیوٹ میں چھیالیس حادثات ہوئے۔پروازوں میں تاخیر اور ریلوے آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے سکس فائیو تھری واپس اسلام آباد روانہ کی گئی، جبکہ شاھین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز ون فور فور واپس کراچی بھجوانا پڑی۔دھند کی وجہ سے تیز گام، کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، اور عوامی ایکسپریس سمیت دیگر ریل گاڑیاں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…