جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد کے نزدیک زمین سے بڑا خزانہ دریافت،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح جنگ /اٹک (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ انشاء اللہ ہمارے چار سال کے کام مخالفین کے پندرہ سال پر بھاری ملیں گے ٗ ملک میں ترقی صرف اسی وقت ممکن ہوگی جب ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی ٗ کسی ٹیکنو کریٹ یا غیر جمہوری حکومت نے پاکستان کو نہ کچھ دیا نہ دے گی ٗ 2018ء کے انتخابات میں عوام کا فیصلہ قبول کرینگے ۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد سے تقریباً 83 کلو میٹر دور ضلع اٹک

کے علاقے جھنڈیال میں تیل و گیس کی دریافت کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزراء خرم دستگیر ، شیخ آفتاب احمد ، وزیر مملکت جام کمال بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا افتتاح کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا۔ یہ پچھلے پانچ برسوں میں پنجاب میں تیل اور گیس کی ایک بہت بڑی دریافت ہے۔ پی او ایل کی یہ دریافت اسلام آباد سے تقریباً 83 کلو میٹر جنوب مغرب میں شمالی پوٹھوہار ضلع اٹک میں جھنڈیال کنوئیں سے ہوئی ہے۔ اس میں پی او ایل 80 فیصد اور اٹک آئل کمپنی 20 فیصد حصہ کی مالک ہے۔ مشکل مگر اچھے علاقے میں واقع اس بلاک کے ارد گرد بہت سی آئل فیلڈز موجود ہیں۔ انتہائی گہرے دریافتی جھنڈیال 1- کنویں کی ٹیسٹنگ کے دوران کافی مقدار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی۔ کنوئیں کے بہاؤ اور چوک سائز کے لحاظ سے تیل کی یومیہ پیداوار 2520 بیرل اور گیس کی پیداوار 21 ملین کیوبک فٹ تک ہے ۔ تیل کی اے پی آئی گریویٹی تقریباً 40 ڈگری اور گیس کی بی ٹی یو / ایس سی ایف 1161 ہے۔ اس گیس میں 86 فیصد میتھین، 7.2 فیصد ایتھین اور 2.9 فیصد پروپین ہے اور اس کے ہر ملین کیوبک فٹ گیس سے تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگی۔

ڈھرنال فیلڈز کے شمال میں واقع منڈیال کے ذخیرہ کا رقبہ تقریباً 15 مربع کلو میٹر ہے۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق یہ دریافت تقریباً 292 بلین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور تقریباً 23 ملین بیرلز تیل کا ذخیرہ لئے ہوئے ہے۔ جھنڈیال کی دریافت نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ مستقبل میں ارد گرد کے علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش میں بھی اس کا ایک مثبت اثر ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہمہ جہت ترقی ہو رہی ہے یہ ان پالیسیوں کی بدولت ہے جو محمد نواز شریف نے شروع کیں

اور ہم ان کو آگے بڑھا رہے ہیں ٗیہ وہ کامیابی ہے جو 2013ء کے الیکشن کی وجہ سے ملک کوحاصل ہوئی اس وقت عوام نے جو فیصلہ کیا آج اس کے ثمرات ملک و قوم کو مل رہے ہیں، گزشتہ چار سال میں حاصل ہونے والی کامیابیاں معمولی نہیں ٗ وزیراعظم نے تمام جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ 1999ء سے لے کر 2013ء تک کے کام ایک جانب رکھ دیں اور معیشت سمیت کوئی بھی شعبہ لے لیں، انشاء اﷲ ہمارے چار سال کے کام ان 15 سال پر بھاری ملیں گے۔

وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک میں ترقی صرف اسی وقت ممکن ہوگی جب ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی، جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک میں ترقی ہوگی، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ٹیکنو کریٹ یا غیر جمہوری حکومت نے پاکستان کو نہ کچھ کبھی دیا ہے نہ دے گی، ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ ہمیں اگست 2018ء کے الیکشن میں حصہ لینا ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پاکستان کے عوام قبول کریں گے۔

وزیراعظم نے علاقے میں تیل و گیس کی دریافت پر اہل علاقہ، پی او ایل اور اٹک آئل کے حکام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد پنجاب میں تیل و گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا اور مجھے پورا یقین ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید دریافتیں ہوں گی، میں پی او ایل اور اٹک گروپ کو قومی ترقی اور خوشحالی کے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری پر مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس فیلڈ سے 21 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

یہ اتنی گیس ہے جتنی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم سرما کے دوران یومیہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اڑھائی ہزار بیرل یومیہ تیل اور 50 ٹن ایل پی جی بھی اس کنوئیں سے حاصل ہوگی، یہ بڑی خوشخبری ہے اور میں تمام مقامی لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ اس دریافت سے علاقے میں گیس کی فراہمی کے علاوہ لوگوں کو ملازمتوں اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لئے حکومتی اقدامات کی بدولت آج ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ گیس استعمال کرنے والے تمام گھریلو، صنعتی، زرعی صارفین اور پاور پلانٹس کو 24 گھنٹے گیس میسر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 103 ریکارڈ دریافتیں ہوئیں جن سے 850 ملین کیوبک فٹ گیس نظام میں شامل ہوئی جو پاکستان کی کل پیداوار کا 22 فیصد ہے، اس کے علاوہ 32000 بیرل تیل کا اضافہ ہوا جو پاکستان کی کل پیداوار کا ایک تہائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں ان پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جو عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے محمد نواز شریف کی قیادت میں 2013ء کے انتخابات کے بعد بننے والی حکومت نے شروع کیں اور جن کو ہم آج آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا تھا پورے پاکستان میں ڈیم اور پاور پلانٹ لگا کر جو بجلی پیدا ہوئی وہ 20 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ تھی، موجودہ حکومت نے چار سال میں دس ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، توانائی بحران کے حوالے سے اہداف مکمل کئے گئے۔

ان اہداف کو مکمل کرنے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں، آج بھی ہمیں چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان چیلنجوں اور مسائل پر قابو پانے کے لئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے جہاں عوامی مسائل حل ہوں گے اور معیشت مضبوط ہوگی، مسائل بھی کم ہوں گے اور پھر فیصلہ عوام کے پاس ہے اور وہ اگست 2018ء میں اپنا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے عوامی نمائندوں کی جانب سے 50 دیہات کو گیس کی فراہمی کے مطالبہ پر علاقہ کے تمام دیہات کو گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سارے علاقے کے تمام گاؤں میں گیس دی جائے۔ عوامی نمائندوں سے مشاورت کی جائے گی اور اس پورے علاقے کو گیس دی جائے گی کیونکہ یہ علاقے کے عوام کا حق ہے۔ حکومت اس ضمن میں تمام مطلوبہ فنڈز فراہم کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…