پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جلد ہی پاکستان بھارت کو کیا چیز بیچے گا؟ شہبازشریف نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد پنجاب میں تیل اورگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس پر ہم سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکربجالاتے ہیں،پنجاب کے علاقے اٹک میں دریافت ہونے والے گیس اورتیل کے یہ قدرتی وسائل ملک کے 21کروڑ عوام کی ملکیت ہیں اوریہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، خیبر پختونخواہ میں گیس کے ذخائردریافت ہوئے تو وہاں کی حکومت ہائی کورٹ سے سٹے آڈرلے آئی لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ وسائل پوری قوم کی امانت ہیں،

پنجاب ،سندھ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان سے ملکر پاکستان بنتا ہے اورجب یہ تمام اکائیاں ترقی کریں گی تبھی پاکستان ترقی کرے گا۔وقت بھی دورنہیں جب پاکستان ہندوستان کو اضافی بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوگاوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا ن خیالات کا اظہار اٹک میں تیل اورگیس کے منصوبے جھنڈیال ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے علاقے اٹک سے تیل اورگیس کے ذخائرملنا قوم کیلئے بڑی خوشخبر ی ہے جس پر میں وزیراعظم ،پاکستان و پنجاب کے عوام اور اٹک آئل کمپنی کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔یقیناًاٹک آئل کمپنی کے انجینئرز ،ایگزیکٹوز،ٹیکنیشن اورمحنت کشوں کی شبانہ روز محنت کانتیجہ ہے کہ اٹک میں گیس اورتیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پہلے تین کنوؤں کی کھدائی سے ذخائر نہ ملنے سے انہیں مایوسی نہیں ہوئی اوریہ اپنے کام میں لگے رہے اورآخر کار چوتھے کنویں سے یہ ذخائر ملے۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا،محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ۔آج جس جگہ پر ہم موجود ہیں یہاں سے روزانہ 2500بیرل تیل ملے گاجس سے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اورگیس کے قدرتی وسائل میں اضافہ ہوگا۔اس کنویں میں اعلی معیار کی گیس اور تیل ملی ہے جس کا پریشر بھی اچھا ہے، اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کاجتنا بھی شکرادا کریں کم ہے ۔

قدرت نے پاکستان کو بے شمار وسائل اورنعمتوں سے نوازا ہے ۔محنت،امانت اوردیانت کیساتھ ان وسائل سے فائدہ لیکر عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی کاانقلاب لانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی برادری میں دنیا کے نقشے پر مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے۔انہوں نے کہاکہ دفاعی لحاظ سے پاکستان مضبوط ملک ہے اوریہ نیوکلےئر طاقت ہے ،اس کیساتھ ساتھ ہمیں معاشی طورپر بھی مضبوط ہونا ہے ا ورمعیشت کو بھی ایٹمی معیشت بنانا ہے ۔

ایک ہاتھ میں نیوکلےئر طاقت اوردوسرے ہاتھ میں کشکول گدائی ہو ،یہ کسی طورپر مناسب نہیں۔کشکول گدائی ہماری قسمت نہ تھی بلکہ یہ ہمارے ا عمال کا نتیجہ ہے ۔اگر پوری قوم یکسوئی کیساتھ فیصلہ کرلے اورہم اجتماعی بصیرت اورمشترکہ کاوشوں سے آگے بڑھیں تو دنیا کا کوئی پہاڑ اورسمندر ہمارا راستہ نہیں روک سکے گااورمشکل مشکل نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں

اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ترقیاتی پروگراموں کو کامیابی سے آگے بڑھایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے صوبے میں 3600میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹس لگائے جوپورے پاکستان کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔1200میگاواٹ کا گیس پاور پلانٹ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا ہے جبکہ 2400میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ وفاقی حکومت نے لگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں،یہ کوئی لیلیٰ مجنوں کی کہانی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

ان منصوبوں سے صارف کو سستی بجلی مل رہی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔ پنجاب حکومت نے 1263میگاواٹ کا ایک اور گیس پاور پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے،رواں ماہ کے آخر میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اورسب سے سستا منصوبہ ہے جس سے 14ماہ میں 800 میگاواٹ بجلی مہیا ہوگی جبکہ یہ منصوبہ26ماہ میں 1263میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کررہا ہو گا۔یہ منصوبے اگرچہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے تاہم اس سے حاصل ہونیوالی بجلی پاکستان کو ملے گی ۔

پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کی چاروں اکائیوں سے ملکر پاکستان بنتا ہے ۔اگر پنجاب آگے بڑھتا ہے اورباقی صوبے ترقی نہیں کرتے تو اسے ملک کی ترقی نہیں کہہ سکتے۔چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تب ہی ملک ترقی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں 20سالوں سے چھائے اندھیرے دورہورہے ہیں اورپاکستان پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔ایک وقت تھا جب ہندوستان سے ہمیں بجلی کی آفر آتی تھی لیکن اب وہ وقت بھی دورنہیں جب پاکستان ہندوستان کو اضافی بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوگا۔توانائی بحران کے ختم ہونے سے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،

ملک کی صنعت ،زراعت ترقی کرے گی اورہمارے سکول ،ہسپتال اورادارے روشن ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کے علاقے اٹک سے تیل اورگیس کے ذخائر ملنے پر پوری قوم کو ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اٹک آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ یہاں ٹیکنیکل کالج بنائیں جہاں قوم کے بچے اوربچیاں تعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اٹک میں تیل اورگیس کے ملنے والے نئے ذخائر کے منصوبے جھنڈیال ون کا افتتاح کیااوردعا مانگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…