اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن(ر) صفدرکی فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کیلئے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے
احتساب عدالت نے صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کورٹ کے حکم نامے کو معطل کیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے کیو نکہ 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کو بتایا جائے کہ فائل پڑھی نہیں جاتی ،درخواست گزار احتساب عدالت میں ہاں یا ناں میں جواب دے،جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اپنی کارروائی جاری رکھے،آپ کی درخواست نوزائیدہ ہے۔واضح رہے کہ احستاب عدالت کل سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کل فرد جرم عائد کریگی۔