اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ختم نبوت قانون میں ترمیم،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مکمل،غلطی کس کی تھی؟حیرت انگیزانکشاف‎

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت قانون میں ترمیم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے تین اجلاسوں کے بعد اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت قانون میں ترمیم پر غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ نادانستگی میں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو

کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانامہ کیس فیصلے کے مطابق نا اہل قرار دے دئیے گئے تھے جس کی بدولت مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی اس فیصلے کے بعد ہٹ چکے تھے کیونکہ آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی نا اہل شخص کسی پارٹی کاصدر نہیں بن سکتا نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کیلئے حکومت نے انتخابی اصلاحات بل کے لانے کا فیصلہ کیا اور اس بل کو سینٹ کے بعد قومی اسمبلی سے پاس کرا کر صدر مملکت کے بل پر دستخطوں کے بعد آئین کا حصہ بنا دیاگیا ۔ ان دنوں پورے ملک میں یہ بحث جاری ہے آئین میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی مسلم امیدوار کو پہلے عقیدہ ختم نبوت پر حلف اٹھانے یا قسم کھانے کا پابند بنایا گیا تھا جبکہ اس نئے بل کے آنے کے بعد اس حلف نامے یا قسم کھانے کے طریقہ کار کر تبدیل کر دیا گیا ہے جس سے ملک میں بے چینی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔ اس ترمیم کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی مسلم امیدوار کو عقیدہ ختم نبوت پر حلف اٹھانے یا قسم کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ امیدوار کو صرف اقرار کر نا پڑے گا، وفاقی حکومت نے نئے الیکشن قانون 2017 میں امیدوار کے لئے عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے میں حلف نامہ یا قسم اٹھانے کے الفاظ کو ختم کرکے ان کو اقرار نامہ کے الفاظ میں تبدیل کر دیا۔ ایک نئی ترمیم کے بعد ختم نبوت قانون کو دوبارہ بحال کر دیا گیا، اس حلف کو کیوں حذف کیا گیا اس پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…