منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایسا کیوں بولا؟ شاہد خاقان عباسی کا شہباز شریف سے جواب طلبی کا اعلان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا کہ وہ مشیر کون سے ہیں جنہوں نے غلط مشورے دیے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار جاوید چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے

اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی اور عہدے سے تعلق رکھنے والے ایک دو مشیروں نے آپ کو غلط مشورے دیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اس بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اس بارے میں پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کے بارے میں بات کی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار مشیروں کو بلا کر پوچھ چکے ہیں مگر ان کا کہناہے کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں ہے میں ان کی مکمل حمایت کروں گا، انہوں نے کہا کہ 2018 تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہی رہیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے، اس بارے میں جج اور کمانڈوز سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے، رینجر کے بریگیڈئر آصف سمیت سب سے پوچھنا پڑے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احسن اقبال کے ریاست بارے بیان پر کہا کہ انہوں نے حالات کے مطابق بیان دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…