پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اس کو پارٹی سے نکالو ورنہ۔۔۔! شہباز شریف ڈٹ گئے، نواز شریف ششدر

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جس نے بھی ختم نبوت کا لفظ بدلا اسے کابینہ سے نکال دیں، شہباز شریف کا نواز شریف سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ آج پورے ملک میں بجلی موجود ہے اور لوڈ شیڈنگ کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے میں مصروف تھا، اپنی اسی مصروفیت کی وجہ سے حلقہ این اے 120 کی عوام کے پاس نہ آ سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر پورے پاکستان کی نظر تھی، یہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی ہے، آئندہ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ شہباز شریف کے خطاب کے دوران کارکنوں نے بہت شور شرابا کیا، شہباز شریف نے نعرے لگانے والوں سے تنگ کر اپنے ماتھے پر بھی ہاتھ مارے مگر سب بے سود رہا۔ اس دوران شہباز شریف نے پرویز ملک اور ان کی پوری ٹیم کو این اے 120 کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں لوڈ شیڈنگ کم ہوئی، اس دوران انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ نے خیبرپختونخوا میں کتنی بجلی پیدا کی؟ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے اور پہاڑوں پر بھی وہ اس لیے چڑھے کہ کہیں ڈینگی نہ آ جائے، شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کے رہنما کا یہ حال ہو وہ ملک کیسے چلائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر آج نواز شریف نے فوری ایکشن لیا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ جس نے ختم نبوت کا لفظ بدلا ہے اسے فوری طور پر کابینہ سے نکال دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…