اسلام آباد (آ ئی این پی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مکمل طور پر بااختیار وزیرِداخلہ تھے اور انکے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسزانکے سامنے جواب دہ تھے،سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی شخص کوخود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کو یہ اختیار تفویض کیا
ہے کہ وہ ان کے اختیارات سے متعلق تبصرہ کرے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر سابق وزیرِ داخلہ سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار علی خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق نہ تو کسی شخص کوخود ساختہ بیان دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی کو یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ ان کے
اختیارات سے متعلق تبصرہ کریچوہدری نثار علی خان مکمل طور پر بااختیار وزیرِداخلہ تھے اور انکے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسزانکے سامنے جواب دہ تھے: انہوں نے کہا سابق وزیرِ داخلہ کے چار سالہ دور میں وزارتِ داخلہ کے کسی بھی ذیلی ادارے نے نہ تو کبھی اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اورنہ ہی کبھی وزیرِ داخلہ کی حکم عدولی کا مرتکب ہوا۔وزارتِ داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں پر سابق وزیرِ داخلہ کی عمل داری کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں۔