اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی کیوں عائد کر دی؟ اندر کی کہانی منظر عام پر!!

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آفس نے اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے تمام وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں کو خفیہ داروں سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم آفس سے جاری حکم نامے کے مطابق سول بیورو کریسی کی جانچ پڑتال کو کنٹرول کرنے کے لیے خفیہ ادارے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کر سکیں گے۔ اعلی حکومتی عہدیداروں کے خلاف

مختلف وزارتوں سے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی ہو گی۔ خفیہ اداروں کو بھی براہ راست وزارتوں اور محکموں کو معلومات اور ریکارڈ دینے سے روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اسد کھرل نے کہا تھا کہ سینئر صحافی شوکت بسرا سے ہماری بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے بڑے خطرناک پوائنٹس کی جانب نشاندہی کی ہے کہ جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، جرنیلوں کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، صحافیوں کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، آئی بی پارلیمنٹیرینز کے فون بھی ٹیپ کر رہی ہے۔ سینئر صحافی اسد کھرل نے کہا کہ میں آج پھر کہہ رہا ہے، سپریم کورٹ اگر سو موٹو ایکشن لیتی ہے تو میں اس کے ثابت بھی کر دوں گا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فون نواز شریف کے کہنے پر آئی بی کے چیف ٹیپ کر رہے ہیں، آئی بی کے سیکرٹ فنڈز سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں، جو نواز شریف کے ذاتی مذموم عزائم کیلئے خرچ ہو رہے ہیں، اسد کھرل نے مزید کہا کہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ایک سو موٹو کیس پینڈنگ پڑا ہوا ہے جو اصغر خان کیس کا ایک پارٹ ہے۔ اس کیس میں بھی میں بہت ساری چیزیں پیش کر چکا ہوں اور دوبارہ بھی میں ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار ہوںکہ کن کن کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں۔ ٹیکنیکل افراد کورٹ میں جاکر ثبوت

فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں براہ راست وزیر اعظم کے انڈر کام کرنے والی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو آف پاکستان کے ایک جونیئر آفیسر نے ادارے کے متعدد افسران و اہلکاروں کے ملک دشمن خفیہ اداروں کے ساتھ روابط کا انکشاف کرتے ہوئے معاملے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ موقر قومی اخبار ’’نوائے وقت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر

ملک مختاراحمد شہزاد نے بیرسٹر مسرور شاہ کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو پاکستان میں تعینات بعض افسران و اہلکاروں کے شام، ایران، بھارت، افغانستان اورازبکستان کے خفیہ اداروں سے تعلقات ہیں جن کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں تاہم حکام ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 2007ء میں ادارے میں شامل

ہوا اور اس نے اپنی اسائمنٹ میں بہت سے ایسے اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیق کی ہے جو سرگودھا، کوٹ مومن، بھلوال میں نام نہاد کینو کے کاروبار میں ملوث ہیں اور مذکورہ بالا ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ ان کے پاس اس کاروبار کی آڑ میں باقاعدہ ٹھہر رہے ہیں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں یہ لوگ برابر کے شریک ہیں۔ درخواست میں چند افسروں اور دیگر اہلکاروں کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ یہ افسران و اہلکار شام، ایران،

افغانستان کیلئے کام میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کی ٹریول ہسٹری بھی موجود ہے۔ درخواست میں ایران میں جاکر تربیت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات اور انہیں ایرانی بینک ال انصر کے ذریعے کی جانے والی لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کو بھی تفیصلات فراہم کی گئی ہیں۔ درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف آئی ایس آئی کے ذریعے تفتیش کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…