اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

بھارت کے بعد ایران کی فوج کا پاکستان پر حملہ،قیمتی جانی نقصان

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت،اسلام آباد(آئی این پی) پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت میں پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے شیری کور میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت منہاج کے نام سے ہوئی ہے،

جو اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر وہ جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی احسان شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔اس سے پہلے بھارت کی ایل او سی پر نکیال سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال سیکٹر میں سیز فائرہ معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ سے بالاکوٹ کا رہائشی شہری شہید ہو گیا جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003میں ایل او سی پر سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا جس کی بھارت کی جانب سے اب تک ہزاروں بار خلاف ورزی کی جا چکی ہے ،بھارتی بزدل افواج ایل او سی پر آزادکشمیر کے سول آبادی کے علاقوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فائرنگ سے 7شہری شہید جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ورکنگ بائونڈر پر بھی پاکستانی علاقوں پر بھارتی گولہ باری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…