لندن (آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی کے بعد آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے جس میں نیب ریفرنسز کے بعد وزیر خزانہ کے مستعفی ہونے کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی اور کہا کہ جو بھی فیصلہ وزیراعظم اور میاں نواز شریف کریں گے وہ انہیں قبول ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وطن واپسی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرا دیں گے جس کے بعد نیا وزیر خزانہ مقرر کر نے کا فیصلہ کیا جائے گا۔