اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر انہوں نے جہاں بہت سی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں وہیں انہوں نے بہت سے فورمز پر بھی پاکستان کی قربانیوں کو موثر طور پر اجاگر کیا اسی سلسلے میں انہوں نے نیویارک میں کونسل فارن ریلیشن کے زیر اہتمام ایک مباحثے میں بھی حصہ لیاجہاں پر غیر ملکی صحافیوں نے
شاہد خاقان سے کچھ تیکھے سوالات کئے ۔مباحثے کے دوران ایک امریکی صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ میں حیران ہوں کہ آپ نے ٹرمپ انتظامیہ کے نقطہ نظر میں افغانستان میں بھارت کے کردار کے حوالے سے بہت کم بات کی ،آپکے خیال میں افغانستان میں بھارت کا کیا کردار ہونا چاہیے۔اتنے مفصل سوال کے جواب میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا “زیرو” اور یہ کہہ کر بلند آواز سے ہنسے ۔ اس بات پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔مباحثے کے اس دلچسپ لمحات کی ویڈیو آپ بھی دیکھئے۔