جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترک،افغان اورسری لنکن صدر سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں ترک صدر رجب طیب اردگان،افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی ،سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔منگل کو یہاں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن وسلامتی کی صورتحال پر جائزہ لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مشترکہ ثقافتی ، تاریخی اور مذہبی رشتے پر ہیں ۔ دوطرفہ تعلقات تذویراتی شراکت داری میں ڈھل رہے ہیں اوردونوں ملکوں کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے۔دونوں رہنماؤں کا باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، دفاعی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادانہ تجارت کامعاہدہ دوطرفہ تجارت کوفروغ دے گا۔دونوں رہنماں نے آزادانہ تجارت کے معاہد ے کو جلدحتمی شکل دینے پرزور دیا۔مقبوضہ کشمیرکے عوام کی حمایت پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک صدر کاشکریہ ادا کیا۔ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کیساتھ منافع بخش سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے جاری کوششوں کیلئے ترکی کے عزم کی توثیق کی ۔افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کے حوالے سے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، افغانستان میں وہاں کی قیادت میں امن عمل کے ذریعے افغانستان میں داخلی سیاسی حل کیلئے ایک علاقائی نقطہ نظر کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ، افغانستان اور ترکی کے درمیان کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے ترک رجب طیب اردگان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بین الاقوامی برادری اور او آئی سی پر زوردیا کہ ان لوگوں کی مصیبتوں کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات،دہشتگردی کے خلاف تعاون اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی بہتری کیلئے اقداما ت پر اتفاق کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…