اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قرضوں میں جھکڑی غریب پاکستانی عوام کے وزیراعظم اقوام متحدہ کے 72ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے اور مہگنے ترین ہوٹل میں شاہانہ قیام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو امریکہ کے دورے پر ہیں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ نیویارک کے انتہائی پرآسائش اور مہنگے ترین ہوٹل فورسیزن میں قیام پذیر ہیں جہاں ایک رات گزارنے کے لئے تیس ہزار ڈالر (تقریباً بتیس لاکھ روپے پاکستانی) اد ا کئے جاتے ہیں
اور اسی پر بس نہیں بلکہ غریب عوام کے امیر وزیراعظم کے اقوام متحدہ کے وزٹ کے لئے مہنگی ترین لیموزین گاڑیاں بھی دو درجن کے قریب باوردی ڈرائیوروں اور گارڈ کے ساتھ چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ دورہ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی امریکی وزیر خارجہ ہنجری کسنجر سے بھی میٹنگ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ فورسیزن ہوٹل میں دنیا کے امیر ترین رئیس اور عرب شیخ ٹھہرتے ہیں۔