نیویارک(آئی این پی ) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان اور کرغزستان نے کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ
آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات کی، ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا گیا،انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماں نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں، ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے
بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔