اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری کی بناء پرحکومت کو کورم کا مسئلہ درپیش،لگاتار تیسرے دن بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا،اس سے قبل وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں ایک مرتبہ بھی شریک نہ ہوئے،
جس کی وجہ سے حکومت کو بار بار خفت کا سامنا ہے،وزیراعظم کی عدم حاضری کی وجہ سے حکومتی ارکان بھی اسمبلی اجلاس میں دلچسپی نہیں لے رہے،اسپیکر کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث تیسرا اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا۔حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث اپوزیشن ارکان بار بار اٹھ کر کورم کی نشاندہی کرتے رہے، اسپیکر کے پاس اجلاس کو ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا۔