ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا این اے 120 میں مریم نواز کی مدد کرنے سے کیوں انکارکیا ؟اندرون خانہ کیا ہو رہا ہے؟ سینئر بیورو کریٹ کے حیران کن انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز جنہوں شہباز شریف کے بعد تقریباً پنجاب کے سارے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے، نے اپنے آپ کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کی انتخابی مہم سے دور رکھا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کے سینئر حکام نے ایک قومی روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن سے آنے کے فوری بعد ترکی روانہ ہو جائیں گے

اور وہاں سے اتوار 17 ستمبر کی شام کو واپس پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحت کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن میں اپنے قیام کو بڑھایا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کی طرف سے مریم نواز کی انتخابی مہم میں حکومتی مشینری کے استعمال کی تنقید کا شکار نہیں ہونا چاہتے۔ یہ انتخابی مہم شروع سے قبل ہی حمزہ شہباز لندن چلے گئے تھے اور ان کے جانے کے بعد مریم نواز کو حلقے میں انتخابی مہم چلانے کے لیے مکمل اختیارات دے دیے گئے تھے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اب انتخابات کے بعد ہی وطن واپس آئیں گے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے این اے 120 کے انتخاب کے علاوہ گذشتہ 4 برسوں کے دوران صوبے کے تمام انتخابات کی نگرانی ان کے ذمہ تھی۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو پی) پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے شریف خاندان کی نمائندگی کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے والد اور چچا گو کہ ملک سے باہر ہیں مگر ان کی مجھے پوری حمایت حاصل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کے تمام وزراء کو انتخابی مہم میں مریم نواز کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…