اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، امریکہ کی جانب سے سے ایف16طیاروں کی فروخت منسوخی پر چین اور روس کی طرف جائیں گے ۔ پیر کو غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے والا اقدام امریکی کوششوں کا ہی نقصان ہوگا
، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ے ، ایف 16طیاروں کی فروخت کی منسوخی پر چین اور روس کی جانب جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ، امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ۔