اسلام آباد (آئی این پی)حکومت کی طرف سے رواں ہفتے خارجہ ،دفاع کی پالیسیوں پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس طلب کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت متوقع ہے اس بارے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے براہ راست رابطوں کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مقصد خارجہ اور دفاع کی پالیسیوں پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی متوقع سفارشات کی توثیق بتایا گیا ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات رپورٹ کی صورت میں پارلیمنٹ کو ارسال کردے گی ۔ جہاں متفقہ طور پر منظوری کے بعد پاکستان کی طرف سے علاقائی ، سلامتی اورسالمیت کے تحفظ کیلئے مجوزہ اقدامات کی منظوری دی جائے گی ۔