شریف خاندان کو نیب ریفرنسز پر ملزمان قرار دینے کامعاملہ ،فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہاتھ میں،حیرت انگیزانکشافات

9  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کو نیب ریفرنسز پر ملزمان قرار دینے کے حوالے سے معاملات طوالت کا شکار ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں نئے ججز تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت قانون و اںصاف کے حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو ، دو احتساب عدالتیں قائم ہے

تاہم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نثار بیگ اصل محکمہ میں واپس چلے گئے ہیں اور احتساب عدالت راولپنڈی کے جج راجہ اخلاق بھی رواں ماہ ذمہ داروں سے سبکدوش ہونگے جس کے باعث احتساب عدالت میں پہلے ہی دائر درجنوں کیسز التوا شکار ہے۔ حکام کے مطابق احتساب عدالتوں میں نئے ججز تعینات کرنے کیلئے سمری وزارت قانون نے وزیر اعظم آفس کو منظوری کیلئے بھجوا ئی ہے اور وزیر اعظم سمری کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائیں گے ، حکام کا کہنا ہے کہ سید پرویز علی اور شکیل احمد کے نام احتساب عدالتوں کے جج لگانے کیلئے بھجوائے گئے ہیں ،دونوں سیشن ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دیا جائیگا۔جس کے تحت دونوں شہروں کی ایک ، ایک عدالت میں نئے جج تعینات ہونگے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں درجنوں کیسز زیر التو ہیں جبکہ نیب نے چاروں ریفرنسز احتساب جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کئے جن کی مدت بطور احتساب جج آئندہ سال مکمل ہو گی۔ نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کو نیب ریفرنسز پر ملزمان قرار دینے کے حوالے سے معاملات طوالت کا شکار ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں نئے ججز تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…