افغانستان میں امن نہیں آئے گا جب تک ۔۔۔! پاک فوج نے امریکہ اور نیٹو کو واضح پیغام دیدیا

9  ستمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیر میں مظالم ناقابل قبول ہیں ٗدنیا کو کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا ٗبھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کیلئے ایل او سی پر جارحیت کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں ٗافغانستان میں غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر پیلیٹ گن کا استعمال کرکے بے جا خون بہایا جا رہا ہے ٗ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل قبول ہیں، دنیا کو کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کیلیے ایل او سی پر جارحیت کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں پاک افغان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے تاہم افغان مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے جنگ سے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑی ہے جس میں پاکستانی عوام نے بھرپور مدد کی۔انہوں نے کہاکہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نیدہشت گردی کیخلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔ علاوہ ازیں سی پیک کے بارے میں جنرل زبیر محمود حیات نے واضح کیا کہ گوادر سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہورہا ہے تاہم پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نکالیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…