اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے نواز لیگ حکومت کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا، 32 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کتنے ہزار ارب کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ سے ہمارا موقف صد فیصد درست ثابت ہوا ہے کہ نہ صرف نواز شریف نااہل ہیں بلکہ ان کی کابینہ کے تمام اراکین بھی نااہل ہیں، انہیں اپنی وزارتوں سے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے، جاری کردہ بیان میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،

جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 2016-17کی رپورٹ نے نواز لیگ حکومت کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 32 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے 3120 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں، جبکہ وزارت خزانہ 656ارب روپے کے اخراجات کی وضاحت نہیں کر سکی ہیں، مختلف وزارتوں اورڈویژنز نے اپنی من مانی کرتے ہوئے 352 ارب روپے کے اضافی اخراجات کر ڈالے،انہوں نے کہا کہ بات صرف یہاں تک نہیں رکتی، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 1100 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی پارلیامینٹ سے منظوری بھی نہیں لی گئی اور ساتھ ساتھ وفاقی وزارتوں نے 217 ارب روپے کے فنڈز واپس قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے، پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماں نے کہا کہ اب تو یہ بات بھی واضح ہوچکی ہے کہ 3120 ارب روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیاں نوازلیگ وزرا نے صرف اور صرف نئی کرپشن کرنے اور اپنی پرانی کرپشن کو چھپانے کے لیے کیں، نوازلیگ کی کرپشن کا ڈون تو نااہل ہوچکا ہے لیکن ان کے ساتھی 40چور اب بھی بچے ہوئے ہیں اور انہوں نے نااہل ہونے والے ڈون کی جگہ اس کے بھائی کو نیا ڈون مقرر کیا ہے جس نے پہلے ہی کرپشن کے تمام رکارڈز توڑ رکھے ہیں،

نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی اورسینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ نوازلیگ کے کرپٹ وزرا کے نئیڈون شہباز شریف تو صرف ایک منصوبے ملتان میٹرو بس میں ایک کروڑ70 لاکھ ڈالرز کی کرپشن کر بیٹھے ہیں ، لاہور میٹرو بس اور دیگر منصوبے تو شاید ان کا ایک ایک نوالا بنا ہوگا، پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک کا عوام ایک بار پیپلزپارٹی قیادت کی جانب دیکھ رہا ہے، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان کو صحیح اور درست استوار پر چلانے کی قابلیت صرف اور صرف پیپلزپارٹی قیادت کے پاس ہے، نوازلیگ کی کرپشن اور عمران خان کی سیاسی نابالغی نے قوم کی آنکھیں کھول دی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے قوم کے امنگوں کی ترجمانی کرے گی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…