ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ملتان میٹر و پروجیکٹ میں کرپشن چینی کمپنی کے نام پر ہوئی,حامد میر

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(ـمانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامیر نے نے ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ملتان میٹر و پروجیکٹ میں کرپشن چینی کمپنی کے نام پر ہوئی ہے جب چین میں ریگولیشن کے ادارے نے مذکورہ کمپنی سے پوچھا کہ یہ رقم کہاں آئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ رقم ملتان میٹرو پراجیکٹ سے کمائے ہیں،جب انہیں یہ کہا گیا کہ ثابت کریں تو اس پر چینیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سینیٹر مشاہد حسین، سینیٹر کلثوم پروین اور ایک وزیر مشاہد اللہ خان کی جانب سے دیئے گئے تعریفی لیٹر دکھائے گا

کہ بہت اچھا کام کیا ہے اس پر ہمیں اچھی کارکردگی کے لیٹر بھی دیئے گئے ہیں،اب تین سینیٹر صاحبان سی پیک کمیٹی کے ممبر ہیں، شہباز شریف صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں جبکہ مذکورہ کمپنی میٹرو بس سے وابستہ ہی نہیں ہے اور ایسے کوئی ٹھیکہ دیا ہی نہیں گیا ہے،اس صورتحال کا جائزہ لینے چینی تحقیقاتی ٹیم جب پاکستان آئی تو ان لوگوں سے رابطہ کیا گیا جن کے لیٹر دکھائے گئے تو ان لوگوں نے اس کی تردید کردی، یہ معاملہ آٹھ ماہ سے چل رہا ہے اس پر چینی تحقیقاتی ٹیم دو دورے پاکستان کے کر چکی ہے یہ معاملہ وزارت خزانہ،پنجاب حکومت ودیگر کے علم میں بھی ہے ، اطلاعات کے مطابق سارے معاملے کو ظفر حجازی جو پانانہ کیس میں بھی ملوثرہے نے دبانے کی کوشش کی اور اسے آگے پیچھے کرتے رہے یہ معاملہ میڈیا میں بھی آچکا ہے جب ہم نے اس پر بات کی تو حکومت کی طرف سے یہ معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی،حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی بڑی کرپشن میں تقریباً دو ارب روپےمنی لانڈرنگ کے ذریعے چین میں منتقل ہوئے ہیں ساری حکومت کو پتہ ہے لیکن کوئی بھی نکوائری نہیں کر رہا،اگر یہی کرپشن سندھ یا خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہوتی تو آپ دیکھتے پاکستان کے بڑے بڑے میڈیا گروپس اور بڑے بڑے اخبارات نے زمین آسمان ایک کر دینا تھا اتنی سینہ کوبی اور ماتم کرنا تھا کہ ایسا لگتا پاکستان میں بہت بڑا طوفان آگیا ہے۔ جو لوگ اس کرپشن پر آواز نہیں اٹھا رہے وہ اس کرپشن کا حصہ ہیںاور جو میڈیا اس پر بات نہیں کررہا وہ صحافت نہیں بلکہ منافقت کررہےہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…