اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی ناکام ہو جائے گی اور افغانستان میں فوجی کارروائی کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی۔ اس مسئلے کا صرف سیاسی حل ہے اور یہی اصل بات ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کا پہلے دن سے یہ واضح موقف
رہا ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کار آمد نہیں رہی اور افغان مسئلے کا سیاسی طریقے سے ہی حل نکالا جا سکتا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے مگر اس جنگ کو پاکستان تک لانے کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان بھارت سمیت ہر ملک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔